کسی پہ وار کروں میں یہ میری شان نہیں
کسی پہ وار کروں میں یہ میری شان نہیں
مری زباں تو زباں ہے کوئی کمان نہیں
برا جو سن سکیں ایسے تو میرے کان نہیں
برا کہوں گی میں ایسی مری زبان نہیں
میں ان کے نقش قدم پر چلوں تو کیسے چلوں
نکل گئے ہیں وہ آگے کوئی نشان نہیں
اسمارٹ فون کی لت لگ گئی ہے بچوں کو
پڑھائی میں تو ذرا سا بھی ان کا دھیان نہیں
ہمارے ملک کی پیاری ہیں سب زبانیں مگر
ہماری اردو سی شیریں کوئی زبان نہیں
وظیفہ یاب ہوئی ہے تو جب سے اے مہروؔ
وہ پہلے جیسی تری کچھ بھی آن بان نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.