جو کبھی کسی سے ملنا تو یوں اعتدال رکھنا
جو کبھی کسی سے ملنا تو یوں اعتدال رکھنا
نہ حدوں سے پار جانا نہ کوئی ملال رکھنا
کہیں بے لباس ہم ہیں کہیں بے لباس تم ہو
ہمیں آئنہ دکھانا تو ذرا خیال رکھنا
وہ جو چہرۂ حقیقت ہے چھپا ہوا دلوں میں
اسے بے نقاب کرنا نہ پس جمال رکھنا
یہ چمک دمک ہے فانی یہ رتیں ہیں آنی جانی
کبھی خود پہ ناز ہو تو نظر کمال رکھنا
جو عروج یہ ملا ہے بھلا کب تلک رہے گا
جو بلندیوں پہ جانا تو قدم سنبھال رکھنا
جو کرے گا اس جہاں میں وہ بھرے گا اس جہاں میں
جو خمارؔ دل دکھائے نہ کوئی ملال رکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.