دھرتی کے معمار کہانی مشکل ہے
دھرتی کے معمار کہانی مشکل ہے
ہو گئے سب بیزار کہانی مشکل ہے
تو قادر ہے تھوڑی سی آسانی کر
یار ہدایت کار کہانی مشکل ہے
مالک مجھ کو بھیج کے خود کیوں غائب ہے
سامنے آ جا یار کہانی مشکل ہے
کچھ تو میری مرضی سے بھی ہونے دے
میرے خود مختار کہانی مشکل ہے
تیری کٹھ پتلی کو نیند نہیں آتی
جاگ جا پالنہار کہانی مشکل ہے
بن دیکھے ہی تجھ کو رب کہنے والا
کرتا ہے اقرار کہانی مشکل ہے
جیسے تیسے رول نبھاتا رہتا ہوں
کون کہے ہر بار کہانی مشکل ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.