بتانے کے لیے دنیا کے راز لوگوں کو
بتانے کے لیے دنیا کے راز لوگوں کو
خدا نے بھیجا ہے ہم بے نیاز لوگوں کو
جو آپ اپنے حبیب و خلیل رکھتا ہو
وہ کیوں رکھے گا محبت سے باز لوگوں کو
تو یہ زمانے سے خود کیوں نہیں الجھ پڑتے
فقیر پر ہے اگر اعتراض لوگوں کو
میں چاہتا ہوں رویوں پہ بات ہو لیکن
رہا نہیں ہے کسی کا لحاظ لوگوں کو
کھلا کہ وقت سے تنہا تھا برسر پیکار
کھٹک رہا تھا جو دست دراز لوگوں کو
یہ میں نے پیش کیا خود کو از رہ تنقید
یہ میں نے کھول دیا ہے محاذ لوگوں کو
مقام اپنا بنانے کے واسطے حارثؔ
دیا ہے اس نے ہمارا جواز لوگوں کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.