یار جب تک خفا نہیں ہوتا
یار جب تک خفا نہیں ہوتا
پیار کا حق ادا نہیں ہوتا
میں تو سب اس پہ چھوڑ دیتا ہوں
مجھ سے جب فیصلہ نہیں ہوتا
مسندوں پہ جو بیٹھ جاتے ہیں
ان کا کوئی خدا نہیں ہوتا
ساتھ فوٹو کھنچا تو لیتے ہیں
ساتھ کوئی کھڑا نہیں ہوتا
کاش اس وقت چپ رہے ہوتے
کاش وہ سب کہا نہیں ہوتا
ہم اکیلے میں بات کرتے ہیں
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
پہلے ہر آدمی سے واقف تھے
اب تو اپنا پتہ نہیں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.