دل پہ اک طرفہ قیامت کرنا
دل پہ اک طرفہ قیامت کرنا
مسکراتے ہوئے رخصت کرنا
اچھی آنکھیں جو ملی ہیں اس کو
کچھ تو لازم ہوا وحشت کرنا
جرم کس کا تھا سزا کس کو ملی
کیا گئی بات پہ حجت کرنا
کون چاہے گا تمہیں میری طرح
اب کسی سے نہ محبت کرنا
جیسے اوروں سے ملا کرتے ہو
ہم سے ملنے کی بھی صورت کرنا
گھر کا دروازہ کھلا رکھا ہے
وقت مل جائے تو زحمت کرنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.