Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

فصیل جسم میں نشتر اتارے جائیں گے

کاشف بیگ کاشف

فصیل جسم میں نشتر اتارے جائیں گے

کاشف بیگ کاشف

MORE BYکاشف بیگ کاشف

    فصیل جسم میں نشتر اتارے جائیں گے

    سبھی بھرے ہوئے گھاؤ ابھارے جائیں گے

    یہ بزم دنیا ہے مشروط واپسی سے میاں

    یہاں پہ آئیں گے جتنے وہ سارے جائیں گے

    مقام شکر کہ ہم لوگ جی رہے ہیں ابھی

    مقام فکر کہ ہم لوگ مارے جائیں گے

    سوال یہ نہیں کشتی میں چھید کس نے کیا

    سوال یہ ہے کہ کیسے کنارے جائیں گے

    خدا کی ذات سے امید ہے مجھے کاشفؔ

    سیاہ بخت بھی اک دن سنوارے جائیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے