سمتیں غلط زمین غلط آسماں غلط
سمتیں غلط زمین غلط آسماں غلط
ہم ہی اگر غلط ہیں تو سارا جہاں غلط
بہتر تو ہے کہ ہم ہی سے سنیے ہماری بات
دنیا بیاں کرے گی تو ہوگی بیاں غلط
جنت کی جستجو تھی جہنم میں آ پڑے
کس کو خبر کی پاؤں اٹھے تھے کہاں غلط
مجبوریاں نہ ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں
انداز فکر دیتا ہے مجبوریاں غلط
طے یہ ہوا کہ دی ہی نہ جائے مجھے شراب
کرتے ہیں فیصلے بھی مرے مہرباں غلط
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.