Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہر گھڑی ہر وقت جس کو دھیان میں رکھا گیا

فرحان عالم قیصر

ہر گھڑی ہر وقت جس کو دھیان میں رکھا گیا

فرحان عالم قیصر

MORE BYفرحان عالم قیصر

    ہر گھڑی ہر وقت جس کو دھیان میں رکھا گیا

    جو ہماری نظم کے عنوان میں رکھا گیا

    ذلتوں نے چن لیے خیمے یزیدوں کے سبھی

    عزم تھا جو جنگ کے میدان میں رکھا گیا

    خود سے ملنے کا وہ نقشہ ہم نے ڈھونڈا ہی نہیں

    جو ہمارے واسطے قرآن میں رکھا گیا

    رحمتوں کی بارشیں ہیں علم کے دریا بھی ہیں

    کیا نہیں جو سورۂ رحمان میں رکھا گیا

    تم سے بہتر تم سے دانا کوئی دنیا میں نہیں

    یہ وہ جملہ تھا جو سب کے کان میں رکھا گیا

    عندلیبوں کو رہائی اس طرح بخشی گئی

    حسرت پرواز کو زندان میں رکھا گیا

    اک مسلسل ہجر اس پر حشر کے دن کا خیال

    صبر یہ کیوں کر دل فرحان میں رکھا گیا

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے