میں نے مانا کہ کوئی خواب ہے دیوانے کا
میں نے مانا کہ کوئی خواب ہے دیوانے کا
ہے مگر کچھ تو سبب نیند میں ڈر جانے کا
ایسے روتے ہوئے جینا بھی کوئی جینا ہے
زندگی نام ہے ہنستے ہوئے مر جانے کا
کوئی لیلیٰ مری وحشت تو نہیں ہے لیکن
نام رکھا گیا مجنوں مرے افسانے کا
مجھ سے پیمانہ چھپاتے ہو بھلا کیوں واعظ
بے سبب رخ کوئی کرتا نہیں میخانے کا
خواب میں بھی وہ مرے نام سے شرماتے ہیں
خوب پایا ہے نیا ڈھنگ یہ شرمانے کا
دوسروں کو وہ ہنسائے کبھی روئے خود بھی
کیا سلیقہ ہے یہ وارثؔ کے تڑپ جانے کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.