کج ہے کلاہ اہل جنوں سر بلند ہے
کج ہے کلاہ اہل جنوں سر بلند ہے
اہل جہاں کو بات یہی نا پسند ہے
ساری مصیبتیں مری اس کی وجہ سے ہیں
سینے میں میرے یہ جو دل درد مند ہے
میں اس کی ایک ایک ادا کا اسیر ہوں
میری ہر ایک بات جسے نا پسند ہے
جس دن ہوا تھا پہلے پہل اس کا سامنا
مجھ پر در حیات اسی دن سے بند ہے
کیا جانے آج کیسے سحر ہوگی شہریارؔ
دل میرا آج رات بہت فکر مند ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.