Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جس جگہ تک ترے قدموں کے نشاں جائیں گے

سحر بلرام پوری

جس جگہ تک ترے قدموں کے نشاں جائیں گے

سحر بلرام پوری

MORE BYسحر بلرام پوری

    جس جگہ تک ترے قدموں کے نشاں جائیں گے

    تیرے دیوانے وہاں سجدہ کناں جائیں گے

    خواہ کرتے ہوئے فریاد و فغاں جائیں گے

    تیری درگاہ سے نکلے تو کہاں جائیں گے

    ہم نے تکلیف چھپانے کی ریاضت کی ہے

    مسکراتے ہوئے جائیں گے جہاں جائیں گے

    حرم شیخ میں کچھ کام نہیں رندوں کا

    صاف ظاہر ہے کہ پھر سوئے بتاں جائیں گے

    کوئی معیار کا مقتل تو سجایا جائے

    ہم چڑھاتے ہوئے نذرانۂ جاں جائیں گے

    تیرے جلوؤں کی تب و تاب اگر دیکھ سکیں

    رقص کرتے ہوئے سب پیر و جواں جائیں گے

    بزم جاناں میں نہ جانے کی قسم دے نہ سحرؔ

    ہم تو یہ ٹھان کے بیٹھے ہیں کہ ہاں جائیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے