چھوڑ کر تجھ کو پھول دیکھوں میں
چھوڑ کر تجھ کو پھول دیکھوں میں
اتنا کم عقل بھی نہیں ہوں میں
تیرے جیسے ہزار نکلیں گے
جیب اپنی اگر الٹ دوں میں
ایک تیرے قریب آنے سے
دور کتنوں سے ہو گیا ہوں میں
چھوٹ جائے گا کھیل ہاتھوں سے
کیچ تیرا اگر پکڑ لوں میں
ریل رکتی نہیں جہاں کوئی
ایسے اک پلیٹ فارم پر ہوں میں
دیکھیے مت ادھر ادھر صاحب
آپ ہی کو بلا رہا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.