Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پہلے بہشت جاں سے گزارا گیا ہوں میں

مبشر سلیم بشر

پہلے بہشت جاں سے گزارا گیا ہوں میں

مبشر سلیم بشر

MORE BYمبشر سلیم بشر

    پہلے بہشت جاں سے گزارا گیا ہوں میں

    پھر رمز معرفت میں اتارا گیا ہوں میں

    یہ عشق اب کی بار کہاں لے کے جائے گا

    پہلے بھی اس کے ہاتھ سے مارا گیا ہوں میں

    اپنی سماعتوں سے مجھے یوں گریز تھا

    جانے کے بعد ہی تو پکارا گیا ہوں میں

    ان کی منافقت بھی مجھے ہے عزیز تر

    اپنوں پہ اس طرح سے بھی وارا گیا ہوں میں

    لفظوں کی شال شال نے مجھ کو سجا دیا

    سوچوں سے اپنی آپ نکھارا گیا ہوں میں

    وہ عشق مر گیا تھا بشرؔ پھر یہ کیا ہوا

    کیوں روگ کی لحد میں اتارا گیا ہوں میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے