جاری تھی کب سے کن کی صدا روک دی گئی
جاری تھی کب سے کن کی صدا روک دی گئی
لیکھک کا دل بھرا تو کتھا روک دی گئی
ہر شب ہوا سے بجتی تھیں سب بند کھڑکیاں
اک شب وہ کھول دیں تو ہوا روک دی گئی
جانے ہیں کتنی چوکیاں عرش بریں تلک
جانے کہاں ہماری دعا روک دی گئی
میں لا علاج ہو گیا ہوں یوں پتہ چلا
اک دن بنا بتائے دوا روک دی گئی
گریے کو ترک کر کے میں خوش باش ہو گیا
غم مر گیا جب اس کی غذا روک دی گئی
میری سزائے موت پہ سب غمزدہ تھے اور
میں خوش کہ زندگی کی سزا روک دی گئی
Aakhiri Tasveer
Buy This BookAdditional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.