وہ انسان ہے پھر بھی فانی نہیں ہے
وہ انسان ہے پھر بھی فانی نہیں ہے
یہ اک واقعہ ہے کہانی نہیں ہے
جو دے کر گیا ہے شعور تفکر
وہ موجود ہے آنجہانی نہیں ہے
خدا کے لئے اب سناؤ نہ مجھ کو
وہ اشعار جن میں روانی نہیں ہے
نہ کچھ کام کے ہیں وہ اشعار جن میں
نئے دور کی ترجمانی نہیں ہے
مجھ احقر سے برتر بھی شاعر ہیں راہیؔ
مگر کوئی بھی میرا ثانی نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.