شیخ کو ہم نے کہیں وقت اذاں دیکھا ہے
شیخ کو ہم نے کہیں وقت اذاں دیکھا ہے
یہ مگر ہم نہ بتائیں گے کہاں دیکھا ہے
مشعل راہ جہاں عزم جواں دیکھا ہے
ہر قدم پر وہاں منزل کا نشاں دیکھا ہے
محفل حسن میں اک وہ بھی سماں دیکھا ہے
جس میں ہر آنکھ کو مصروف بیاں دیکھا ہے
اک عجب کیفیت دل ہے کہ جب سے ہم نے
تجھ کو مائل بہ کرم دشمن جاں دیکھا ہے
اور بھی گزرے ہیں دنیا میں سخنور راہیؔ
سب سے ہٹ کر ترا انداز بیاں دیکھا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.