مچ جائے گا کہرام جو سرکار گرے گی
مچ جائے گا کہرام جو سرکار گرے گی
مت سوچ کہ چپ چاپ یہ دیوار گرے گی
کرتا ہے سر بزم تو ہر شخص کی توہین
دستار تری بھی سر بازار گرے گی
خود غرضی کے گارے سے جو دیوار تعلق
جب جب بھی اٹھاؤ گے وہ ہر بار گرے گی
اس بار بھی پیڑوں پہ بہت بور لگا ہے
اس بار بھی بجلی سر اشجار گرے گی
ہم بیٹھ گئے سایۂ دیوار میں لیکن
جب آندھی چلی ریت کی دیوار گرے گی
تعظیم کو تم باعث ذلت نہ بناؤ
جھک جاؤ گے قدموں میں تو دستار گرے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.