Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

رکھتے ہیں نظر ہم پہ ہٹاتے ہی نہیں ہیں

رضا گورکھپوری

رکھتے ہیں نظر ہم پہ ہٹاتے ہی نہیں ہیں

رضا گورکھپوری

MORE BYرضا گورکھپوری

    رکھتے ہیں نظر ہم پہ ہٹاتے ہی نہیں ہیں

    چاہت ہے جو دل میں وہ سناتے ہی نہیں ہیں

    کہتے ہیں محبت سے جسے لوگ مسیحا

    وہ لوگ نظر اب کہیں آتے ہی نہیں ہیں

    لائیں گے دن اچھے یہ بتاتے ہیں سبھی کو

    کرتے ہیں فقط وعدہ نبھاتے ہی نہیں ہیں

    زندہ ہیں اسی آس میں آئیں گے وہ اک دن

    پر وہ یہاں اب تو کبھی آتے ہی نہیں ہیں

    کہتے ہیں کرو پھر سے شروعات محبت

    ہم ہیں جو کبھی اس کو بھلاتے ہی نہیں ہیں

    یہ سچ ہے رضاؔ ہم بھی زباں رکھتے ہیں لیکن

    ہیں راز جو غیروں کو بتاتے ہی نہیں ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے