دل ہے کیوں بے قرار کیا جانو
دل ہے کیوں بے قرار کیا جانو
لذت انتظار کیا جانو
درد سے آشنا نہیں ہو تم
کس کو کہتے ہیں پیار کیا جانو
تم مئے عشق سے ہو بیگانے
تم نظر کا خمار کیا جانو
تم تو پھولوں میں کھیلتے ہو دوست
لذت نوک خار کیا جانو
حسرت نامراد کا عالم
تم ابھی میرے یار کیا جانو
تم کو نشتر چبھونا آتا ہے
حالت دل فگار کیا جانو
تم کو بس اپنی فکر رہتی ہے
نورؔ کا حال زار کیا جانو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.