نظر ملے گی جو ان سے اپنی تو دل کا موسم خراب ہوگا
نظر ملے گی جو ان سے اپنی تو دل کا موسم خراب ہوگا
تو دل کو کیسے سنبھالیں گے ہم وہ حسن جب بے نقاب ہوگا
لچکتی زلفیں یہ مہکی سانسیں شرابی آنکھیں گلابی عارض
جدھر تمہاری نظر پڑے گی ادھر ہی حسن شباب ہوگا
نہ پوچھو ہم سے کہ کتنی شدت سے چاہتے ہیں ہم ان کو ورنہ
محبتیں تو عبادتیں ہیں عبادتوں کا حساب ہوگا
غزل یہ سن کر وہ جھوم اٹھیں گے ہمارے سینے سے آ لگیں گے
جگرؔ تمہارا مشاعرے میں خیال ہی لا جواب ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.