کچھ خبر ہے تجھے بے خبر کیسے کیسے فنا ہو گئے
کچھ خبر ہے تجھے بے خبر کیسے کیسے فنا ہو گئے
تو ہماری ہے جان غزل ہم تجھی پر فدا ہو گئے
چلتے چلتے کسی موڑ پر آپ ہم لاپتہ ہو گئے
آپ ہم سے جدا ہو گئے آپ سے ہم جدا ہو گئے
کیا یہی ہے تمہاری وفا سوچ کر دیکھو نا جان جاں
پہلے قسمیں اٹھائی گئیں بعد میں بے وفا ہو گئے
حسن کی تیرے جادوگری پوچھ مت اے مری چاندنی
اک جھلک تیری دیکھی جہاں ہم وہیں پر فدا ہو گئے
کھل رہی ہے تمہاری کمی جل رہا ہے جگر دھانویؔ
اشک آنکھوں سے گرنے لگے رنگ سب بے مزہ ہو گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.