اب دل ناتواں میں گنجائش
اب دل ناتواں میں گنجائش
نہ رہی اس مکاں میں گنجائش
ہوگا تخلیق اک نیا تارا
دیکھیے آسماں میں گنجائش
یوں تو تخلیق حق ہمیں تھے مگر
کب ملی اس جہاں میں گنجائش
شہر آشفتگاں بسا لیتے
رکھتے گر کن فکاں میں گنجائش
نیا کردار خلق کر لیں گے
گر ملی داستاں میں گنجائش
آؤ اظہرؔ اداس ساحل پر
ڈھونڈنے کارواں میں گنجائش
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.