انسان اندر اندر کتنا بکھر گیا ہے
انسان اندر اندر کتنا بکھر گیا ہے
تہذیب کا وہ دریا چڑھ کر اتر گیا ہے
سوچوں میں آگ سی ہے حیران زندگی ہے
یہ کیسا آدمی ہے کس ذات پر گیا ہے
صحراؤں کے سفر میں مشکیزۂ تمنا
جس نے بھی ساتھ رکھا وہ شخص تر گیا ہے
دنیا کے بھید کیا ہیں قرآن وید کیا ہیں
آگاہیٔ عدم میں انسان مر گیا ہے
آوارگیٔ کامل سب تجھ سے پوچھتے ہیں
آوارہ حال ثانیؔ کیا اپنے گھر گیا ہے
Maujood Ki Nisbat Se
Buy This BookAdditional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.