کسی سبب سے جو سارا جہان ٹوٹے گا
کسی سبب سے جو سارا جہان ٹوٹے گا
تو لازمی ہے ترا بھی مکان ٹوٹے گا
انا کبھی نہ کبھی میری جان ٹوٹے گی
بھرم بھی من کا تبھی میری جان ٹوٹے گا
غضب ہوا یہ جو مجھ پر زمین ٹوٹ پڑی
میں انتظار میں تھا آسمان ٹوٹے گا
تمام ٹوٹتے لوگوں کے ایک ہونے سے
وہ دن بھی آئے گا جب حکمران ٹوٹے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.