سب گناہ و حرام چلنے دو
سب گناہ و حرام چلنے دو
کہہ رہے ہیں نظام چلنے دو
ضد ہے کیا وقت کو بدلنے کی
یونہی سب بے لگام چلنے دو
بے کسی بھوک اور مصیبت کا
خوب ہے اہتمام چلنے دو
اہلیت کیا ہے میری چھوڑ اس کو
نام کافی ہے نام چلنے دو
مفت مرتا نہیں تو راہوں میں
تجھ کو دیتے ہیں دام چلنے دو
تم ہو زاہد تو جاؤ مسجد میں
میکدے میں تو جام چلنے دو
تیرے اجداد کے تھے آقا ہم
خود کو بھی زیر دام چلنے دو
حق کو چھوڑو کتاب کو چھوڑو
حکم حاکم سے کام چلنے دو
ہم جو اترے تو پھر اندھیرا ہے
سو یہی غم کی شام چلنے دو
شاہ جائے گا شاہ آئے گا
تم رہو گے غلام چلنے دو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.