حاصل تو کچھ نہیں ہے مگر کر رہے ہیں لوگ
حاصل تو کچھ نہیں ہے مگر کر رہے ہیں لوگ
صحرا میں آرزوئے شجر کر رہے ہیں لوگ
ممکن ہے ڈوب جائیں گے اک روز دیکھنا
کاغذ کی کشتیوں میں سفر کر رہے ہیں لوگ
وہ لوگ اور تھے جنہیں دستار تھی عزیز
اب تو فقط حفاظت سر کر رہے ہیں لوگ
اک دوسرے کو نیچا دکھانے پہ لگ گئے
افسوس عمر اس میں بسر کر رہے ہیں لوگ
جیتے جی کوئی قدر نہیں کر رہا تھا یار
اب مر گئے تو آنکھ کو تر کر رہے ہیں لوگ
میں کیوں کسی کے رنگ میں ڈھل جاؤں مونیکاؔ
میں کیوں غلط کروں گی اگر کر رہے ہیں لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.