Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لوٹ کر وہ بھی گھر گیا ہوگا

سید نوید حیدر جعفری

لوٹ کر وہ بھی گھر گیا ہوگا

سید نوید حیدر جعفری

MORE BYسید نوید حیدر جعفری

    لوٹ کر وہ بھی گھر گیا ہوگا

    اب تو پانی اتر گیا ہوگا

    پانی پانی جو ہو رہا ہے وہ

    پانی سر سے گزر گیا ہوگا

    وسعت قلب کب تلک لیکن

    دل ہے آخر کو بھر گیا ہوگا

    خوف میں مبتلا جئے کیسے

    ڈر گیا تھا وہ مر گیا ہوگا

    لوگ اب تک اسے نہیں بھولے

    کام کچھ ایسا کر گیا ہوگا

    سب ہے اس کا کیا دھرا پر وہ

    مجھ پہ الزام دھر گیا ہوگا

    دوست مصروف ہیں سبھی اس کے

    سوچتا ہوں کدھر گیا ہوگا

    گزرا ہوگا نظر جھکا کے وہ

    اس گلی میں مگر گیا ہوگا

    اپنے گھر میں سنا ہے خوش ہے وہ

    اور بھی کچھ نکھر گیا ہوگا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے