مجھے اپنا نہیں واعظ کا غم ہے
مجھے اپنا نہیں واعظ کا غم ہے
کہ وہ گرویدۂ خواب ارم ہے
عقیدت سے سر تسلیم خم ہے
کہ غم ان کا بہت ہی محترم ہے
معمہ ہے کہ ہم پر دوستوں کی
عنایت ہے نوازش ہے کرم ہے
ادب کے ساتھ اس کی قدر کیجے
وہ اہل زر نہیں اہل قلم ہے
خود اپنے جہل کا احساس راہیؔ
حصول علم کا پہلا قدم ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.