خدایا اب ترے رحم و کرم کا علم کس کو ہے
خدایا اب ترے رحم و کرم کا علم کس کو ہے
بتوں سے آس ہے لوح و قلم کا علم کس کو ہے
محبت کھینچ لائی ہے عبادت کے لیے ہم کو
خبر پچھلی نہ تھی اگلے قدم کا علم کس کو ہے
عداوت ہم کسی سے بھی نہیں کرتے ہیں دنیا میں
کسے معلوم ہے کوئے صنم کا علم کس کو ہے
کوئی ایسا نہیں تیرے سوا جو دل کو پہچانے
خوشی کو دیکھتے ہیں لوگ غم کا علم کس کو ہے
سمجھتے ہیں یہی سب بندشوں میں صرف لیلیٰ ہے
بھٹکتے قیس پہ ہوتے ستم کا علم کس کو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.