عشق یا حسن کا ظہور نہیں
عشق یا حسن کا ظہور نہیں
دل کی جنت میں کوئی حور نہیں
میں نے سورج کی بھی نہیں مانی
جگنوؤں سے کہو غرور نہیں
لاکھ نقصان ہو رہا ہو مگر
اپنے لہجے میں جی حضور نہیں
یہ کتابیں ہی مے کدہ ہیں مجھے
علم جیسا کوئی سرور نہیں
سب ارادوں پے منحصر ہے جناب
ورنہ منزل تو کوئی دور نہیں
میری تقدیر میں رقم کاشفؔ
صرف تاریکیاں ہیں نور نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.