وہ بچہ چوری کرنے لگ گیا ہے
وہ بچہ چوری کرنے لگ گیا ہے
یقیناً بھوک کا ہی مسئلہ ہے
بھکاری شوق سے کب مانگتا ہے
کسی کا پیٹ اسے منگوا رہا ہے
سبھی آزاد ہوں گے اک نہ اک دن
اگر سمجھو تو یہ جینا سزا ہے
کمانے میں ہیں سب مصروف دن رات
یہاں سے کون جیبیں بھر گیا ہے
ملے گا بھی نہیں مت ڈھونڈ باہر
مری سن اپنے اندر ہی خدا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.