سو چھوڑنی ہی پڑی جسم کی سرائے ہمیں
سو چھوڑنی ہی پڑی جسم کی سرائے ہمیں
اسے چراغ بلاتے تھے اور سائے ہمیں
ہماری سنتا اگر وو تو گم ہوئے ہوتے
تمہیں کہو اسے جائے تلاش لائے ہمیں
بہت مہین بنت سے گریز ہے ہم کو
وو کم ہنر ہی بنائے تو کچھ بنائے ہمیں
مسافتوں میں کہیں دھوپ کم نہ تھی لیکن
کوئی لیے چلا جاتا تھا سائے سائے ہمیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.