Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تمہارا عکس ہر اک جاں ابھارنا ہے ہمیں

شاہ عادل

تمہارا عکس ہر اک جاں ابھارنا ہے ہمیں

شاہ عادل

MORE BYشاہ عادل

    تمہارا عکس ہر اک جاں ابھارنا ہے ہمیں

    تمام عمر تمہیں کو نہارنا ہے ہمیں

    تمہارے ساتھ بہت دن گزارنے کے لیے

    تمہارا ہجر بہت دن گزارنا ہے ہمیں

    خدا کبھی ہمیں بخشے اگر مراد کوئی

    تمہارا نام ہی رب سے پکارنا ہے ہمیں

    کبھی ستاروں کے ہمراہ آؤ میرے چاند

    تمہارے چہرے کا صدقہ اتارنا ہے ہمیں

    تمہارے چہرے پہ لکھنی ہیں سیکڑوں غزلیں

    تمہارے حسن پہ لفظوں کو وارنا ہے ہمیں

    اگر یہ طے ہے کہ تم ہی مرے مقابل ہو

    تو جیتنا ہے تمہیں اور ہارنا ہے ہمیں

    ہمارے پاس چلے آؤ مت کرو تاخیر

    تمہارے حکم سے خود کو سدھارنا ہے ہمیں

    تمہارا ہو کے ہی رہنا ہے ہم کو جان شاہؔ

    تمہارے ساتھ مقدر سنوارنا ہے ہمیں

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے