Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہے یہاں نام عشق کا لینا

مولانا محمد علی جوہر

ہے یہاں نام عشق کا لینا

مولانا محمد علی جوہر

MORE BYمولانا محمد علی جوہر

    ہے یہاں نام عشق کا لینا

    اپنے پیچھے بلا لگا لینا

    شرط تحریر پہلے سن لے پھر

    خامے کو ہاتھ میں دلا لینا

    نامۂ شوق ان کو شوق سے لکھ

    غیر کو بھی مگر دکھا لینا

    کل کو بوسے کے واسطے بھی ضرور

    شرط ہوگی اسے جتا لینا

    اگر آئے طبیب مرگ کہیں

    دوستو ہم کو بھی بلا لینا

    ہے جو مومن تو بھول کر بھی دلا

    نہ کبھی نام ماسوا لینا

    دعویٰ توحید کا تو کرتا ہے

    نفس کو مت خدا بنا لینا

    ہم پھریں تجھ سے یہ نہ ہو یارب

    اس سے پہلے ہمیں اٹھا لینا

    تم کو روز جزا کا کیا ڈر ہے

    داور حشر کو بلا لینا

    ورنہ ہے یہ تو بائیں ہاتھ کا کھیل

    شاہدوں کو سکھا پڑھا لینا

    ہو ادھر بھی کبھی نگاہ کرم

    ہم غریبوں کی بھی دعا لینا

    زلف رہنے دو ہاں نقاب ذرا

    رخ محبوب سے ہٹا لینا

    آج جی بھر کے دیکھ لینے دو

    کل کو دل کھول کر ستا لینا

    اس بگڑنے کی کیا سند اے دل

    شام تک پھر انہیں منا لینا

    وصل کی شب نہ چھیڑ قصۂ ہجر

    یہ کسی اور دن سنا لینا

    زہر ہی ہو مگر وہ دیں تو کہیں

    مجھ کو لگتا ہے کیا برا لینا

    ان کے در سے زکات حسن اگر

    گالیاں بھی ملیں تو کھا لینا

    ساقیا دیکھ تشنہ کام نہ جائیں

    ذبح سے پہلے کچھ پلا لینا

    غیر سے دوستی کرو لیکن

    پہلے کچھ روز آزما لینا

    طالب خلد مزد عشق بھی اب

    ہو گیا ہے تجھے روا لینا

    ایک ہی جام اور یہ سرمستی

    ساقیا دیکھ میں چلا لینا

    تم کو زیبا نہ تھا وداع کے وقت

    آنکھ جوہرؔ سے یوں چرا لینا

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    فریدہ خانم

    فریدہ خانم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning

    Jashn-e-Rekhta 11th Edition | 29-30-31 Jan, 2027 Buy Tickets

    بولیے