ان کی نظروں میں اڑ رہا ہوں میں
ان کی نظروں میں اڑ رہا ہوں میں
اک بڑی جنگ لڑ رہا ہوں میں
دھوپ ہے ہجر کی کھڑی سر پر
اور اسی میں ہی سڑ رہا ہوں میں
حسرتوں کے گڑھے کھدے ہوئے ہیں
اور ان میں ہی گڑ رہا ہوں میں
ایک تجھ سے نباہ کی خاطر
ہر کسی سے جھگڑ رہا ہوں میں
عشق میں پڑ گیا ہوں میں جب سے
گویا تب سے بگڑ رہا ہوں میں
دل بھی سرقہ ہوا ہے میرا ہی
الٹا پاؤں بھی پڑ رہا ہوں میں
زیبؔ آنسو نہیں ہیں یہ میرے
گال پر موتی جڑ رہا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.