وسوسوں سے عشق کے ہم نے کنارا کر لیا
وسوسوں سے عشق کے ہم نے کنارا کر لیا
تھی خسارے میں بھلائی سو خسارہ کر لیا
اس طرف اس نے تلاشے لوگ قربت کے لیے
اس طرف میں ہوں کہ خلوت میں گزارا کر لیا
پہلے پہلے عشق میں پختہ رہے تھے حوصلے
دوسری کوشش میں لیکن استخارہ کر لیا
یہ نہ بتلا تو مجھے کیا تھا مرا نعم البدل
مجھ کو بس تو یہ بتا کیسے گوارا کر لیا
غیر ممکن تھا مرا واپس پلٹ آنا مگر
چشمؔ نے پھر سے ترا ذوق نظارہ کر لیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.