کسی سے ہار ہی جاتے تو کتنا اچھا تھا
کسی سے ہار ہی جاتے تو کتنا اچھا تھا
کہ جشن ہم نہ مناتے تو کتنا اچھا تھا
خزاں کی رت میں بھی رہتے ہنسی خوشی ہم لوگ
محبتوں میں نبھاتے تو کتنا اچھا تھا
وہ اک خیال جو کچھ دن ہمارے ساتھ رہا
اثاثہ اس کو بناتے تو کتنا اچھا تھا
جہاں پہ ہار ہوئی تھی کسی زمانے میں
وہیں سے لوٹ کے آتے تو کتنا اچھا تھا
وہ اک چراغ جسے طاقچے میں رکھ آئے
رہ وفا میں جلاتے تو کتنا اچھا تھا
کسی نگاہ کی ڈوری نے دل کو کاٹ دیا
پتنگ ہم نہ اڑاتے تو کتنا اچھا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.