اونٹ کا قد گھٹا کے دیکھ ذرا
اونٹ کا قد گھٹا کے دیکھ ذرا
خود کو پربت بنا کے دیکھ ذرا
ایک بچہ ملے گا ہنستا ہوا
کوئی غنچہ کھلا کے دیکھ ذرا
آ بتاؤں تجھے خوشی کیا ہے
غم کسی کا اٹھا کے دیکھ ذرا
روشنی ڈال دے گی اک پردہ
سچ اندھیروں میں آ کے دیکھ ذرا
بے لباسی زمیں کی مٹ جائے
گھاس ہی کچھ اگا کے دیکھ ذرا
کیسے بنتی ہے اک صدی لمحہ
سوئی یادیں جگا کے دیکھ ذرا
نیند ٹوٹے گی کب یہ دستک سے
ایک ٹھوکر لگا کے دیکھ ذرا
بجھ کے رہ جائیں گے علیؔ سورج
اپنے دل کو جلا کے دیکھ ذرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.