Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ترا غم سہیں گے چمکتے رہیں گے

عدنان نصیر

ترا غم سہیں گے چمکتے رہیں گے

عدنان نصیر

MORE BYعدنان نصیر

    ترا غم سہیں گے چمکتے رہیں گے

    دو آنسو بہیں گے چمکتے رہیں گے

    وہ سوز اس نے دل کو عطا کر دیا ہے

    جہاں بھی رہیں گے چمکتے رہیں گے

    لبوں کو ہلائیں گے دنیا سنے گی

    نہ کچھ بھی کہیں گے چمکتے رہیں گے

    جو کہنے پہ کٹتی رہی ہیں زبانیں

    وہی ہم کہیں گے چمکتے رہیں گے

    یہ دنیا بھلے عارضی ہے مگر ہم

    ہمیشہ رہیں گے چمکتے رہیں گے

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے