بڑھا خلوت میں جب احساس غم آہستہ آہستہ
بڑھا خلوت میں جب احساس غم آہستہ آہستہ
تو یاد آنے لگے اہل کرم آہستہ آہستہ
جھکا کر اپنی نظریں جب وہ میرے پاس سے گزرا
مرے خوابوں کا پھر ٹوٹا بھرم آہستہ آہستہ
یقیناً ایک دن تم کو بھی مل ہی جائے گی منزل
بڑھا کر دیکھو تم اپنے قدم آہستہ آہستہ
چھڑا کر اپنے دامن کو یوں ہم سے دور مت جاؤ
تمھارے واسطے بدلیں گے ہم آہستہ آہستہ
رکھی ہے لاج ہم نے اس طرح اپنی محبت کی
اٹھاتے ہیں خوشی سے رنج و غم آہستہ آہستہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.