پارسائی دھری کی دھری رہ گئی بندگی بھی یونہی رائیگاں ہو گئی
پارسائی دھری کی دھری رہ گئی بندگی بھی یونہی رائیگاں ہو گئی
دیکھ کر آخرش کالی کالی گھٹا شیخ جی کی طبیعت جواں ہو گئی
جو مقدر میں لکھا تھا پورا ہوا کیا بتاؤں شب وصل کا ماجرا
ان کی ضد میرا اصرار اتنا بڑھا فیصلہ ہو نہ پایا اذاں ہو گئی
تم تو اخترؔ بنے پھرتے ہو پارسا تم شرابی نہیں ہم نے مانا مگر
یہ بتاؤ کہ تم رات بھر تھے کہاں دیر اتنی ہوئی تو کہاں ہو گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.