کیا ہوا اور کیوں ہوا معلوم ہے
کیا ہوا اور کیوں ہوا معلوم ہے
مجھ کو تیرا فیصلہ معلوم ہے
پیار کرتا ہوں اسے تو کیا ہوا
مجھ کو میرا دائرہ معلوم ہے
ہاتھ میرا چھوڑ کر وہ جا چکی
اب اسے بھی راستہ معلوم ہے
لوٹ کر دفتر سے اب بولے گا کون
آج تم کو کیا ہوا معلوم ہے
زندگی اک خط ہے بے عنوان یشؔ
پر ہمیں اس کا پتہ معلوم ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.