دو قدم پاؤں بڑھانے کو بھی تیار نہیں
دو قدم پاؤں بڑھانے کو بھی تیار نہیں
یعنی تم سوچ سے ہو جسم سے بیمار نہیں
پھر قبیلے کو وہی فیصلہ لے کر ڈوبا
جس پہ میں چیخ رہا تھا مرے سردار نہیں
اس لئے بھی نہیں آتے مری جانب پتھر
میں وہ ناکارہ شجر ہوں جو ثمر بار نہیں
کچھ نیا لائیے کاشفؔ جی پرانی غزلیں
ایک دو بار تو چل سکتی ہیں ہر بار نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.