ہم کسی خواب میں رہے کچھ دن
ہم کسی خواب میں رہے کچھ دن
پھر کسی آنکھ سے بہے کچھ دن
اب تو بجھنے کو ہیں کئی آنکھیں
کون دیکھے پڑھے کہے کچھ دن
جانے والا بھی دھن کا پکا تھا
روکتے کتنے قہقہے کچھ دن
کچھ دنوں میں ہی ٹوٹنا ہے بھرم
اس بھرم میں بھی کچھ رہے کچھ دن
ان چراغوں کو بجھ ہی جانا تھا
جلتے کتنے رہے سہے کچھ دن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.