آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے وہ کہہ گیا تھا کچھ
آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے وہ کہہ گیا تھا کچھ
یعنی کہ اس کی آنکھ میں بس رہ گیا تھا کچھ
ٹوٹا ہوا ہے اب یہ مکاں اعتبار کا
لفظوں کی آندھیوں میں کبھی سہ گیا تھا کچھ
بوسیدہ ہو چکے تھے ورق بھی خطوط کے
ماضی کے ساتھ حال مرا بہہ گیا تھا کچھ
اس نے جو دی تھیں رونقیں سب چھین لی گئیں
میری فنا سے اپنی بقا کہہ گیا تھا کچھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.