Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہ اجنبی تھا پھر بھی لگا آشنا مجھے

کشور ناہید

وہ اجنبی تھا پھر بھی لگا آشنا مجھے

کشور ناہید

MORE BYکشور ناہید

    وہ اجنبی تھا پھر بھی لگا آشنا مجھے

    کس سمت لے چلا ہے نیا حادثہ مجھے

    مجھ کو بھی ڈھونڈتی رم ایام کی چمک

    رکھتا عزیز گر کبھی میرا خدا مجھے

    مجھ خستہ تن کو گھر میں کہاں ڈھونڈتے ہو اب

    دو دشت نامرادیٔ دل میں صدا مجھے

    واقف نہیں ہوں شکل سے اطوار سے مگر

    لگتا ہے اس کا نام ہی اکثر بھلا مجھے

    میں گھر کی روشنی ہوں مجھے محفلوں سے کیا

    چہروں کے میکدے میں نہ دینا صدا مجھے

    اے کاش تو بھی سنتا کبھی آہٹوں کی گونج

    تو بھی مری طرح سے کبھی ڈھونڈتا مجھے

    پیروں کے آبلے نہ مرا ساتھ دے سکے

    جب رہ نما بھی راہ کا پتھر لگا مجھے

    ناہیدؔ اس کی یاد کا آنچل بھی صبح کو

    اڑتا ہوا ہوا میں بگولا لگا مجھے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے