Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

رہا آخرت سے میں بے خبر یوں جہان باغ و بہار میں

رازی ابوذر

رہا آخرت سے میں بے خبر یوں جہان باغ و بہار میں

رازی ابوذر

MORE BYرازی ابوذر

    رہا آخرت سے میں بے خبر یوں جہان باغ و بہار میں

    کبھی خوشبوؤں کے سفر میں تھا کبھی جگنوؤں کی قطار میں

    تری درس گاہ میں تھا مگر نہ تھی روح شامل گفتگو

    مجھے خوش روی بھی بری لگی وہ کمی تھی دل کے قرار میں

    سر خامشی یہ سجاوٹیں اسی رنگ و بو کی مثال ہیں

    جو مہک ہو قبر کے پھول میں جو چمک ہو شمع مزار میں

    وہ چمن تھا منبع رنگ و بو کئی پھول تھے سر بوستاں

    وہ جو خوشبوؤں کی مثال ہوں کوئی ایک دو تھے ہزار میں

    مری بات رازیٔؔ نکتہ چیں جو بری لگے تو خموش رہ

    تو یہ عمر یوں ہی گنوا نہ دے مری لغزشوں کے شمار میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے