ہر شخص بناتا ہے تماشہ مرے دل کا
ہر شخص بناتا ہے تماشہ مرے دل کا
ہر روز نکلتا ہے جنازہ مرے دل کا
انگلی وہ اٹھاتے ہیں عبارت پہ مری اب
جو دوست سمجھتے تھے اشارہ مرے دل کا
تم جس کی حرارت سے پریشان ہو لوگو
وہ رات کو ہوتا ہے ستارہ مرے دل کا
تم غور سے دیکھو گی تو مل جائے گا جاناں
ان جھیل سی آنکھوں میں کنارہ مرے دل کا
پل بھر میں سمجھ جاؤ گے تم معنی جفا کے
اک بار جو بن جائے ارادہ مرے دل کا
تم بیج فسادات کے بو دیتے ہو یارو
بنجر ہی بھلا ہے یہ علاقہ مرے دل کا
اے مالک و مولیٰ یہ ترا گھر بھی مکاں ہے
ہے کون یہاں تیرے علاوہ مرے دل کا
دنیا تو ہوئی مفت میں بدنام وگرنہ
اس سے تو زیادہ ہے خسارہ مرے دل کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.