دل میں باتیں چھپانا ٹھیک نہیں
دل میں باتیں چھپانا ٹھیک نہیں
خود ہی خود کو ستانا ٹھیک نہیں
دل کی کچھ حسرتیں کہیں مجھ سے
چاہتوں کو دبانا ٹھیک نہیں
تم کبھی تو مجھے ہنساؤ بھی
ہر گھڑی بس رلانا ٹھیک نہیں
پیار ہم پر لٹا نہیں پاتے
پھر یہ غصہ دکھانا ٹھیک نہیں
دل دکھایا کرو فقط میرا
غیروں کے دل دکھانا ٹھیک نہیں
تم کو رہنا ہے میرے دل میں رہو
ہر کہیں پر ٹھکانا ٹھیک نہیں
میری نیندیں اڑانے کو بندلؔ
یوں خیالوں میں آنا ٹھیک نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.